آئی جی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں کراچی کی کچی آبادیوں کا سروے کرانے کا فیصلہ

ریپڈرسپانس فورس اور اسپیشل سکیورٹی یونٹ اہم عمارتوں کی سکیورٹی یقینی بنائے،اقبال محمود


ویب ڈیسک June 12, 2014
ہر زونز میں پولیس کی ریزرو پلاٹون کو الرٹ رکھا جائے،آئی جی سندھ اقبال محمود فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اقبال محمود کی زیر صدارت کراچی ایئرپورٹ حملے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں شہر کی کچی آبادیوں کے سروے کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ اقبال محمود کی زیر صدارت کراچی ایئرپورٹ حملے اور اس کے بعد کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق سنٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی سی آئی اے نے شرکت کی جبکہ ڈی آئی جی کرائم برانچ اور حیدرآباد کے افسران نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی جی سندھ اقبال محمود نے کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد شہر میں واقع کچی آبادیوں کے سروے کا حکم دیا۔ آئی جی سندھ نے افسران کو ہدایت دیں کہ ہر زونز میں پولیس کی ریزرو پلاٹون کو الرٹ رکھا جائے،ریپڈرسپانس فورس اور اسپشل سکیورٹی یونٹ اہم عمارتوں کی سکیورٹی یقینی بنائے جبکہ سی آئی ڈی کرائم برانچ کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائے،اجلاس میں اسنائپرز کی تربیت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |