غیرملکی ایئرلائنزکراچی سمیت ملک بھرسے اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھیں گی سی اے اے

ڈی جی سول ایوی ایشن کی زیرصدارت اجلاس میں غیر ملکی ایئرلائنز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک June 12, 2014
غیر ملکی ایئر لائنز کے نمائندوں کا ڈی جی سول ایوی ایشن سے سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی درخواست۔ فوٹو؛فائل

ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے کراچی سمیت ملک بھر سے پروازیں معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ڈی جی سی اے اے محمد یوسف کی زیر صدارت غیر ملکی ایئرلائنز کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں خلیجی ممالک کی ایئرلائنز نمائندوں نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اجلاس کے دوران غیر ملکی ایئر لائنز نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کی درخواست کی جبکہ انہوں نے یقین دلایا کہ غیر ملکی ایئرلائنز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جس کے بعد غیر ملکی ایئرلائنز حکام نے کراچی سمیت ملک بھر سے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی ایئرلائن کیتھے پیسیفک نے کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں