پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست

والدہ کی طبیعت خراب ہے جن کی عیادت اور اپنی ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لئے باہر جانا چاہتا ہوں، پرویز مشرف


ویب ڈیسک June 12, 2014
ہائی کورٹ کے فیصلے میں بھی ای سی ایل میں نام ڈالنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، درخواست کا متن فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز مشرف کی جانب سے وارت داخلہ کو ارسال کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میری والدہ کی طبعیت خراب ہے جن کی عیادت اور اپنی ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے بھی میرانام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے نکالنے کا حکم دیا ہے لہٰذا میرا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں پرویز مشرف کی والدہ کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تاہم عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ فیصلے پر عمل درآمد 15 دن بعد ہوگا اور اگر حکومت کو فیصلے پر کوئی اعتراض ہے تو وہ 15 دن کے اندر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں