غیرمستحکم افغانستان پاکستان کیلیے زیادہ خطرناک ہےحناکھر

امریکا کیخلاف کام نہیںکررہے،امریکی سینیٹ کمیٹی ارکان،ایڈمنسٹریٹریوایس ایڈسے ملاقات.


Online/Monitoring Desk September 20, 2012
واشنگٹن : حنا ربانی کھر اور شیری رحمن امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ کھڑی ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیر خارجہ حنار بانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امریکی مفادات کیخلاف کام نہیں کر رہا۔

پاکستان افغان مسئلے کے حل کا اہم حصہ ہے یہ تاثرغلط ہے کہ پاکستان افغان مسئلے کا حصہ ہے۔ بدھ کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، افغانستان پر امریکا سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ حنا ربانی نے کہاکہ افغانستان میں عدم استحکام دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ پاکستان کیلیے خطرناک ہے۔

ادھریوایس ایڈکے ایڈمنسٹریٹرراجیو شاہ نے وزیرخارجہ حنا ربانی کھرسے ملاقات کی اوران کیساتھ اقتصادی تعاون خاص طورپرپاکستان میں یوایس ایڈکے کام اورتعاون کے منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وزیرخارجہ حناربانی کھر 5 روزہ دورے پر امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن پہنچیں تو ایئرپورٹ پرشیری رحمٰن اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے انکااستقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں