پنجاب میں تھیٹرز میں فحاشی کے خاتمے کیلئے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری

ڈرامہ ایکٹ 1876 کا نیا نام اب "پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023" ہو گا

پنجاب میں کمرشل تھیٹرز میں فحاشی و عریانی کے خاتمے کے لئے 150 سال پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

ڈرامہ ایکٹ 1876 کے انتظامی معاملات محکمہ داخلہ سے محکمہ اطلاعات و ثقافت میں منتقل کر دیے گئے۔ ڈرامہ ایکٹ 1876 کا نیا نام اب "پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023" ہو گا۔


ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل بلال حیدر نے بتایا کہ 150 سال پرانا ڈرامہ ایکٹ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، اس میں کئی قانونی پیچیدگیاں اور خامیاں تھیں۔

سید بلال حیدر نے کہا کہ پنجاب تھیٹریکل پرفارمنس آرڈیننس 2023 کے نفاذ سے پنجاب آرٹس کونسل کمرشل تھیٹرز کے حوالے سے اب اپنے قواعد و ضوابط بنائے گا۔ نئے ڈرامہ ایکٹ کے تحت تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔
Load Next Story