قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی

عماد وسیم کی قومی ٹیم کی واپسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان ہی حائل تھا


Sports Reporter March 23, 2024
عماد وسیم کی قومی ٹیم کی واپسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان ہی حائل تھا (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لےلی۔

عماد وسیم کا مؤقف ہے کہ پاکستان کے لیے حاضر ہوں، ریٹائرمنٹ کے وقت بھی بولا تھا کہ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوگی، کھیلنے کے لیے تیار ملوں گا۔

عماد وسیم کی قومی ٹیم کی واپسی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان ہی حائل تھا ۔ اب ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایاجائے گا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے عماد وسیم کو طلب کر لیا، ریٹائرمنٹ واپس لینے پر قائل کیا جائیگا

پچپن ایک روزہ اور پیسنٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عماد نے ٹیم کے لیے مسلسل نظر انداز کیے جانےپر گزشتہ برس نومبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتےہوئے موقف اختیار کیاتھا کہ وہ اب تمام تر توجہ غیرملکی لیگز کھیلنے پر دیں گے۔

پی ایس ایل نائن میں بہترین کھیل پیش کرنے پر بورڈ حکام کی خواہش تھی کہ ان کو دوبارہ سے قومی ٹیم کا حصہ بنالیا جائَے، تاہم ان کی واپسی سے پہلے ضروری تھا کہ وہ از خود ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کریں۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف سیریز؛ عثمان خان کو موقع! عماد کو نظر انداز کیے جانے کا امکان

اس سلسلےمیں گزشتہ روز ان کی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ بورڈ حکام کا موقف ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ایک تجربہ کار آل راونڈر کی ضرورت ہے اور عماد وسیم اس کمی کو پوراکرسکتے ہیں۔ چودہ اپریل کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کےدورے پر آرہی ہے جہاں وہ تین میچز پنڈی اور دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ نسیم، شاہین اور عماد کو فرنچائزز نے کتنے میں خریدا؟

اس سیریز کی تیاریوں کے پہلےمرحلےمیں قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھبیس اپریل سے کاکول اکیڈمی میں شیڈول کیاگیاہے۔

عماد وسیم نے پی سی بی حکام سےملاقات میں اس بات کی گارنٹی لی تھی کہ انہیں ورلڈکپ اسکواڈکا بھی حصہ بنایاجائے گا۔ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پاکستان کو انگلینڈ اور آئرلینڈ سے کھیلنا ہےجہاں سے وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے امریکہ روانہ ہوگی، امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سےہورہاہے،پاکستانی ٹیم نے پہلا میچ چھ جون کو امریکہ سے کھیلناہے، نو جون کو نیویارک میں پاکستان اوربھارت کا میچ رکھاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں