پشاوری چپل والے چاچا نور الدین سمیت 58 شخصیات کو سول ایوارڈز کی تقسیم

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مختلف شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا ہے


ویب ڈیسک March 23, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صدر مملکت کی جانب سے صوبے کی 58شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا ہے۔

گورنرحاجی غلام علی نے میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاجبکہ اسی طرح صوبے کی مزید 36 شخصیات کو بھی تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔

گورنرنے2 شخصیات عصمت جبین آفریدی اور ڈاکٹر ندیم جان کوشعبہ خدمات عامہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیازسے نوازا جبکہ صوبہ کی 6 شخصیات کوصدارتی ایوارڈ تمغہ شجاعت اور14 شخصیات کو صدارتی سول ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

گورنرہاوس میں منعقدہ پروقار تقریب میں نوردین (چاچا نورا) کو پشاوری چپل،ہمایوں خان کو شعبہ پشتو گائیکی،ڈاکٹر عمر شہباز خان کو شعبہ تعلیم،ڈاکٹر کاشف کفایت کو شعبہ سائبر سیکیورٹی، ڈاکٹر امجد محبوب کو شعبہ طب، گلاب خیل کو شعبہ فن رباب،عجب گل خان کو شعبہ فنون، اداکاری و ہدایتکاری، عشرت عباس کو شعبہ فن ڈرامہ، ریڈیو، تھیٹر اداکاری،عجب خان کو شعبہ فن خطاطی و مصوری،پروفیسر احسام الدین المعروف اسیر منگل کو شعبہ شاعری، ادب و مصنف، احمد حسین مجاھد کو شعبہ ادب، شاعری، مصنف اور عزیز اعجاز کو شعبہ ادب، شاعری اور مرحوم محمدخلیل کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، شاکرزیب نوشہروی کو شعبہ فن موسیقی ڈائریکشن میں شاندارخدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جوکہ اُن کے بھائی فرخ زیب نے وصول کیا۔

علاوہ ازیں فرمان اللہ کو شعبہ شجاعت،عظمت علی شاہ کو شعبہ شجاعت،مجیب اللہ کو شعبہ شجاعت،مشکات اللہ کو شعبہ شجاعت،اشفاق احمد کو شعبہ شجاعت اور مجیب اللہ شاہ کوبھی شعبہ شجاعت میں مثالی بہادری اور شاندار کارکردگی کے اعتراف پرصدارتی تمغہ شجاعت سے نوازاگیا۔

محمد وسیم کو شعبہ فن لکڑ ورک،دانش اطلس خان کو شعبہ کھیل سکواش،پروفیسر ڈاکٹر شوکت سعیدکو شعبہ سائنس میٹیریل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کو شعبہ ماحولیاتی سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم خان کو شعبہ سائنس کیمسٹری،عبدالباطن فاروقی کو شعبہ فن اداکاری،الماس خان خلیل کو شعبہ پشتو لوک گلوکاری، فضل وہاب درد کو شعبہ فن گلوکاری، پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان کو شعبہ ارکیالوجی،ڈاکٹر محمد اسماعیل (اسماعیل گوہر) کو شعبہ ادب، تحریر، امجد عزیز ملک کو شعبہ صحافت،ڈاکٹر محمد قریش خان کو شعبہ خدمات عامہ،حاجی زبیر علی کو شعبہ خدمات عامہ ، جہانزیب ملک کو شعبہ فن مصوری میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔

علاوہ ازیں مرحوم شمس القمر اندیش کو شعبہ فن ادب شاعری تحریر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا مرحوم کی بیٹی واحدہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ اسی طرح خیراز گل مرحوم کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا مرحوم کے بیٹے نعیم اللہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمدی شاہ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کے بیٹے شاھنوازنے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر پھگ چند سنگھ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات عطاء کیا گیا، مرحوم بیٹے جتن کمار نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمد عباس طارق عباسی کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیاجن کا ایوارڈاُن کے بیٹے محمد طیب نے وصول کیا۔

واضح رہے کہ چاچا نور الدین نے گورنر کے صاحبزادے سٹی میئر پشاور حاجی زبیرعلی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے خصوصی پشاوری چپل تیار کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں