راولپنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ زد میں آکر 10 سالہ بچہ جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ دکان دار اور گاہک کے درمیان تلخ کلامی پر پیش آیا
تھانہ پیرودہائی کے علاقے خیابان سرسید میں معمولی تلخ کلامی پر ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آ کر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوا، جن کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت روحیل کے نام سے ہوگئی ہے اور فائرنگ کا واقعہ دکان دار اور گاہک کے درمیان تلخ کلامی پر پیش آیا۔