قائم علی شاہ راجا ظفرالحق سمیت دیگر شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا

صدر مملکت نے صحت، تعليم،صحافت، فنون لطيفہ اور انسداد دہشت گردی سميت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اعزازت دیے


ویب ڈیسک March 23, 2024
صدرمملکت نے مختلف شخصیات کو اعزازات سے نوازا—فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملكت آصف علی زرداری نے يوم پاكستان كے موقع پرصحت، تعليم، ادب، صحافت، فنون لطيفہ اور انسداد دہشت گردی سميت مختلف شعبوں ميں نماياں خدمات پر ملكی اور غير ملكی شخصيات كو سول اعزازات سے نواز دیا۔

ہفتے كو ايوان صدر ميں یوم پاکستان کی مناسبت سے سول اعزازات كی تقسيم كی پروقار تقريب منعقد ہوئی، جہاں مختلف شعبوں ميں نماياں خدمات سرانجام دينے والی شخصيات كو نشان امتياز، ہلال امتياز، تمغہ امتياز، ہلال پاكستان، ہلال قائداعظم، ستارہ شجاعت، ستارہ امتياز، صدارتی اعزاز برائے حسن كاركردگی اور تمغہ شجاعت كے اعزازات دیے گئے۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر شوبز شخصیات کو بھی صدارتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

نشان امتياز حاصل كرنے والوں ميں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجا محمد ظفر الحق، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور نگران وزیرخزانہ ڈاكٹر شمشاد اختر، ائر مارشل (ر) نجيب اختر، محمد حفيظ قريشی مرحوم، صلاح الدين صديقی اور افتخار حسين عارف شامل ہيں ۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے مشتاق احمد سكھيرا كو ہلال شجاعت سے نواز ديا۔

ہلال امتياز كا اعزاز حاصل كرنے والوں ميں ناصر محمود كھوسہ، بريگيڈئیر سيد سرفراز علی مرحوم، ڈاكٹر محمد امجد ثاقب، مفتی عبدالشكور مرحوم، فواد حسين فواد، راجا نعيم اكبر، كيپٹن(ر) زاہد سعيد، سبطين فضل حليم، زاہد اختر زمان، ليفٹيننٹ جنرل (ر) محمد اكرم خان، ڈاكٹر محمد جہانزيب خان، سيد طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، جاويد اسلم، احمد عرفان اسلم، ڈاكٹر عثمان انور، محمد احمد شاہ، محمود احمد طاہر بھٹی، پروفيسر محمد انور مسعود، بريگيڈئیر عاطف رفيق، شاہد خان، راحت علی خان، پروفيسر ڈاكٹر مختار احمد، پروفيسر ڈاكٹر شاہدمحمود بيگ، پروفيسر ڈاكٹر اقرار احمد خان، پروفيسر ڈاكٹر محمد عمر، پروفيسر ڈاكٹر عادل نجم، زاہد ملک مرحوم، بلال سعید كميانہ اور تنوير احمد شامل ہيں۔

اسے بھی پڑھیں: سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا

صدرمملکت کی جانب سے سلطان بن عبدالرحمان المرشد، يانگ وی، خليفہ جاسم ال قويری، قنوٹ اسٹبی، ڈاكٹر سابسٹيان پاسٹ، ڈاكٹر فلپ اسٹين ميٹز، مائيكل پی راسمين اور سمنتھا پاور كو ہلال قائداعظم كے اعزاز اور عبداللہ المطہری كو ستارہ پاكستان كے اعزاز سے نواز ديا گيا۔

ستارہ شجاعت كا اعزاز حاصل كرنے والوں ميں طارق محمود، محمد عامر نسيم، ماجد سليم ملک، اخترحيات خان، ليفٹيننٹ كمانڈر (ر) مقدس حيدر، محمد يونس شہيد، نظام اللہ شہيد، راحت سليم شہيد، غلام عباس لغاری شہيد، عبدالطيف شہيد، محمد سعيد احمد شہيد، آنجہاني اجمل مسيح، محمد رمضان شہيد، شمس اللہ شہيد، محمد سہراب خان شہيد، ضيااللہ خان شہيد، مير زبير محمود، محمد عدنان اور اسرار محمد شامل ہيں۔

یہ بھی پڑھیں: پختونخوا: پشاوری چپل والے چاچا نور الدین سمیت 58 شخصیات کو سول ایوارڈز کی تقسیم

ستارہ امتياز كا اعزاز عبدالقدوس بزنجو، ڈاكٹر كاظم نياز، محمدصالح احمد فاروقی، قاری حافظ بزرگ شاہ الازہری، نائلہ كيانی، شعيب انور ملک، فہد ہارون، فرحان فاروق، دريد قريشی، جھرنا باسک شبنم، فاخر محمود، پروفيسر ڈاكٹر ذوالفقار احمد بھٹہ، پروفيسر ڈاكٹر محمد فاروق حسن، محمد سرور گوندل اور ياسر ملك نے حاصل كيا۔

صدارتی اعزاز برائے حسن كاركردگي كا اعزاز ليفٹيننٹ جنرل احسن گلريز، ليفٹننٹ كرنل جنيد علی ذوالفقار، سہيل سرور سلطان (سہيل وڑائچ) اور فرح محمود رانا نے حاصل كيا، ستارہ قائداعظم كا اعزاز ڈاكٹر حسين ايف قاوازوچ اور سلمیٰ سلمان زاہد كو ديا گيا۔

تمغہ شجاعت كا اعزاز حاصل كرنے والوں ميں محمد بلال رياض بركی، محمد عثمان اور سيد عامر اختر شامل ہيں، تمغہ امتياز كا اعزازحاصل كرنے والوں ميں سيد فيروز عالم شاہ، فہد سليم ملک، محمد تنوير بٹ، محمد عثمان اكرم، وقار مقصود ستی، ڈاكٹر فاروق عادل، عائشہ خان، راشد محمود، پروفيسر ڈاكٹر مشتاق احمد، پروفيسر ڈاكٹر رضوان تاج، پروفيسر ڈاكٹر رضوانہ چوہدري، مرلي دہر ڈاوانی، سارہ احمد، ڈاكٹر خالد بن شاہين، علی توقير شيخ، شيم اشرف خواجہ مرحومہ، ڈاكٹر منظوراحمد مرحوم، محمد زبير شاہين مرحوم اور اللہ دتہ عباسی مرحوم شامل ہيں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان؛ گورنر سندھ نے 76 افراد کو سول ایوارڈز سے نواز دیا

ایوان صدر میں منعقدہ تقريب ميں وفاقی وزرا، سول و فوجی حكام اور غير ملكی سفارت كاروں سميت زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والی اہم شخصيات نے شركت كی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں