ہمارے پاس غزہ میں جنگ روکنے کا اختیار نہیں سربراہ اقوام متحدہ

جنگ زدہ غزہ کے معصوم اور مظلوم فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کے لیے رفح آیا ہوں، انتونیو گوتریس


ویب ڈیسک March 24, 2024
فلسطینی ریاست قائم کرنے کا وقت آگیا ہے : سربراہ اقوام متحدہ ( فوٹو : رائٹرز)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس غزہ میں جنگ روکنے کا اختیار نہیں ہے لیکن جن کے پاس اختیارات ہیں وہ یہ جنگ روکیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مصر میں رفح کراسنگ کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی ضرورت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا انتہائی غیراخلاقی عمل ہے لیکن ہم ان تمام رکاوٹوں کے باوجود بھی غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگ زدہ غزہ کے معصوم اور مظلوم فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کے لیے رفح آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی بمباری میں مزید 100 فلسطینی شہید؛ مجموعی تعداد 31 ہزار 923 ہوگئی

اُنہوں نے کہا کہ رفح میں ہونے والا زمینی آپریشن انسانی تباہی کی بڑی وجہ بنے گا، اب وقت آگیا ہے کہ فوری جنگ بندی ہو، یرغمالیوں کی رہائی ہو اور فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ہم مزید لوگوں کو مرتا ہوا اور تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے لہٰذا جن کے پاس اختیار ہے ان سے ہماری اپیل ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں