بورڈ نے وہاب ریاض کی قیادت میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا
نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد ہوگا، ترجمان پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر وہاب ریاض کی قیادت میں کام کرنے والی موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا۔
ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کیلئے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی۔
بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کوچز کے معاملے میں بھی ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا
واضح رہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق کرکٹ وہاب ریاض تھے جبکہ ممبران میں وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر شامل تھے۔
اسی طرح کنسلٹنٹ ممبران میں کامران اکمل، راؤ افتخار انجم جبکہ مینیجر اینالسٹ حسن مظفر چیمہ شامل تھے۔
مزید پڑھیں: عبدالرزاق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے، اعلان جلد متوقع
گزشتہ روز چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جبکہ اس موقع پر انھیں کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش بھی کی گئی تھی جو انھوں نے قبول کرلی تھی۔