دماغ کے ساتھ شاہد آفریدی سدھو نے بھارتی کرکٹر کی تعریف شروع کردی

نوجوان کرکٹر کو بھارتی بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رکھا تھا


ویب ڈیسک March 24, 2024
نوجوان کرکٹر کو بھارتی بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رکھا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کرنے والے شریاس ایر کو "دماغ کے ساتھ شاہد آفریدی" کی طرح قرار دیدیا۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر و کمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل کے اُبھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر شریاس ایر کی تعریف کی اور انہیں دماغ کیساتھ شاہد آفریدی کی طرح دوران کھیل حالات کے مطابق میچ کی صورتحال میں ڈھالنے والا کہا۔

شریاس ایر رواں سیزن میں کے کے آر کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رکھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کیلئے اَن فٹ، آئی پی ایل کیلئے فٹ! شمر جوزف نے دھوکا دیدیا

دوسری جانب 10 سال کے طویل عرصے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل کمنٹری پینل میں واپسی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں