‏ڈی سی اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ڈی سی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک March 24, 2024
فوٹو:فائل

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف دیا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی این او سی شکوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی جن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کیلیے انتظامیہ کو 2روز میں فیصلہ کرنیکا حکم

چیف جسٹس عامر فاروق نے دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں