کراچی کے رہائشی سیکیورٹی گارڈ کی دو نوجوان بیویاں گھر سے لاپتہ

اسمٰعیل اور صدیق میری دونوں بیویوں کو بہلا پھسلا کر لے گئے، شوہر کا الزام


Staff Reporter March 24, 2024
اسمٰعیل اور صدیق میری دونوں بیویوں کو بہلا پھسلا کر لے گئے، شوہر کا الزام

پیپری علی محمد گوٹھ کے رہائشی سیکیورٹی گارڈ رحمت اللہ کی دو بیویاں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔ بن قاسم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مدعی کی جانب سے نامزد کیے جانے والے ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

مدعی مقدمہ رحمت اللہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی گارڈ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں جس میں 27 سالہ پہلی بیوی ہیر اور دوسری بیوی 25 سالہ عابدہ ہے۔ دونوں بیویاں میرے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔

10 مارچ کو وہ صبح 7 بجے اپنی ڈیوٹی پر چلا گیا اور جب واپس شام پانچ بجے کے قریب گھر پہنچا تو دروازہ کھلا ہوا تھا اور اندر گیا تو دونوں بیویاں موجود نہیں تھیں جس پر اس نے رشتے داروں اور محلے والوں سے معلومات حاصل کی لیکن ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

بعدازاں مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسمٰعیل اور صدیق میری دونوں بیویوں کو بہلا پھسلا کر لے گئے اور اب میں اپنے بڑوں سے مشورہ کر کے رپورٹ درج کرانے آیا ہوں جس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 106 سال 2024 بجرم دفعات 496 چونتس کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں