پاکستان ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے قریب ہے وزیر دفاع
امریکا سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں1.36ارب ڈالرملے چکے، 2ارب ڈالرملنا باقی ہیں،نویدقمر۔
وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ امریکاسے کولیشن سپورٹ فنڈکی مد میں1.36ارب ڈالرکی رقم مل چکی ہے جبکہ 2ارب ڈالر ملنا باقی ہیں۔
پاکستان ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے قریب ہے،پاکستان کادورہ کرنے والے امریکی خصوصی نمائندے مارک گراسمین سے شکیل آفریدی کی رہائی پر کوئی بات نہیں ہوئی صرف پاک افغان معاملات پرتبادلہ خیال ہوا،کامرہ بیس پرحملے کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔وہ بدھ کویہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انھوں نے کہاکہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت امداد کے حصول کا معاملہ آسان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ امداد نہیں ہمارے اخراجات ہیں جنھیں امریکا نے ادا کرنا ہے کوشش ہے کہ اتحادی فنڈ کی ادائیگی کوآسان بنایا جائے۔مارک گراسمین نے پاکستانی قیادت سے ڈاکٹر شکیل آفریدی ایشو پر بات کی نہ ہی رہائی کا مطالبہ کیا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے میں خدائی ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو گیا ۔اپنا ڈرون سسٹم بنانا چاہتے ہیںلیکن یہ ابھی بہت ابتدائی مراحل میں ہے اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔