عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے جلد گھروں کو لوٹ جائیں گے سراج الحق

حکمرانوں نے اپنی آسائشوں کی تکمیل کےلئے عوام کے ہاتھوں پر آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں لگادیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان


ویب ڈیسک March 24, 2024
جہاں قرآن کے مخالف سودی نظام ہو، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے جلد گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

جڑانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرکے اسمبلیوں میں پہنچنے والے جلد گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے ، حکمرانوں نے اپنی آسائشوں کی تکمیل کےلئے غریب عوام کے ہاتھوں پر آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں لگادیں ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،رہی سہی کسر بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلز نکال رہے ہیں، جہاں قرآن کے مخالف سودی نظام اور رشوت ہو، لاقانونیت ہو ، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں