راولپنڈی جائیداد کے تنازع پر دوبہنوں نے فائرنگ کر کے چچازاد بھائی کو قتل کردیا
چچاد زاد بہنوں ریحانہ اور مہناز نے گھر میں آکر بھائی لجپال حسین شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مدعی مقدمہ
تھانہ کوٹلی ستیاں کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر دوبہنوں نے فائرنگ کرکے چچازاد بھائی کو قتل کردیا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
تھانہ کوٹلی ستیاں میں مقتول کے بھائی سید اقرار حیدر شاہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق میں اپنے گھرو اقع سیلہ سیداں میں موجود تھا کہ اچانک شور شرابا سنائی دیا، دیکھا تو چچا زاد بہنیں ریحانہ اور مہناز بی بی مسلح حالت میں کھڑی تھیں۔
مدعی سید اقرار حیدر شاہ نے ایف آئی آر میں مزید کہا ہے کہ میرے دیکھتے ہی دیکھتے ریحانہ بی بی نے میرے بھائی لجپال حسین شاہ پر پسٹل سے پورا برسٹ فائر کیا، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے بھائی لجپال شاہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اور دونوں ملزمائیں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق واقعے کی وجہ باہمی رشتوں کی رنجش اور جائیداد کے تنازعات ہیں، دونوں ملزماؤں نے چچا صغیر شاہ، چچی مظلوم بی بی اور بہنوئی آفتاب کے اکسانے پر بھائی کو قتل کیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔