غلام نبی میمن دوسری بار آئی جی سندھ تعینات

تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری، موجودہ آئی جی رفعت مختار راجا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت

فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کردیا، تعیناتی کی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے رفعت مختار راجا کو تبدیل کرکے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کردیا ہے جبکہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ آئی جی رفعت مختار راجا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


سندھ حکومت کی جانب سے 4 مارچ کو غلام نبی میمن کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کی جانب سے بھی وفاقی حکومت سے شکوہ کیا گیا تھا کہ سندھ حکومت کی مرضی کا آئی جی سندھ تعینات نہیں کیا جارہا جس کے 20 روز بعد غلام نبی میمن کو تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

غلام نبی میمن اس سے پہلے بھی آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کراچی ، ڈی آئی جی سائوتھ ، ایس ایس پی گھوٹکی ، خیر پور ، لاڑکانہ ، ملیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

 
Load Next Story