ریمبو کی طرح بندوق لیکر ہر جگہ نہیں جاسکتا رحمن ملک

امن و امان صوبائی حکومت کامسئلہ ہے،میرا انتظامی کردار محدود ہوگیا، وفاقی وزیر۔


INP September 20, 2012
امن و امان صوبائی حکومت کامسئلہ ہے،میرا انتظامی کردار محدود ہوگیا، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی گمشدگی کے ذمے دارخفیہ ادارے نہیں دہشت گرد ہیں۔

کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر اٹھی ہے ،موبائل فون کی سمز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے ، اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن وامان صوبائی حکومت کا مسئلہ ہے اورمیرا انتظامی کردار محدود ہوگیا ہے، ریمبو کی طرح بندوق لیکر ہر جگہ نہیں جاسکتا ، حر مت رسول ؐ کے معاملے پرپوری قوم متحد ہے ،حکومت اور وفاقی کابینہ کے ارکان جمعہ کو نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج میںبھر پور میں شرکت کریں گے ،بلوچستان میں بی ایل اے اور لشکر جھنگوی سمیت دیگرکالعدم تنظیمیں لوگوں کے قتل عام اور ان کو اغوا کرنے میں مصروف ہیں۔وہ بدھ کویہاں مقامی ہوٹل میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا کو بر داشت کے مادے کو فروغ دینا ہو گا ،توہین آمیز فلم کی شدید مذمت کرتے ہیں،گستاخانہ فلم کا اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے،توہین آمیز فلم سے متعلق حکومتی اقدامات پر کابینہ کوبریفنگ دوں گا،گستاخانہ فلم کے خلاف حکومت اور پیپلزپارٹی جمعے کو مظاہروں میں شریک ہوگی،ملک فرقہ واریت کی لپیٹ میں ہے،دہشت گرد عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دہشت گرد کراچی میں حیدری مارکیٹ کو نشانہ بنایا چاہتے تھے،پولیس کی موجودگی کے باعث مارکیٹ میں نہیں جاسکے،کراچی میں دہشت گردی کے لیے موبائل فون استعمال ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں