ایگری آٹوانڈسٹریز نے ڈائی اور میٹل شیٹ پارٹس بنانے کا پلانٹ لگادیا
تھائی لینڈ کے تعاون سے بنام ایگری آٹواسٹیمپنگ کمپنی قائم ،پورٹ قاسم پرافتتاحی تقریب کاانعقاد
ایگری آٹو انڈسٹریز لمیٹڈ نے ایگری آٹو اسٹیمپنگ کمپنی قائم کی ہے جو پاکستان میں آٹو انڈسٹری کے لیے ڈائیوں کی تیاری اور میٹل پارٹ ہائی ٹینسل شیٹ کی ڈیولپنگ انجام دے گی۔
ایگری آٹو اسٹیمپنگ کمپنی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد پورٹ قاسم میں ہوا، اس موقع پر آٹو صنعت کے اسٹیک ہولڈرز، کارساز اداروںکے نمائندگان، آٹو پارٹس بنانے والی انجمن کے اراکین، صارفین، ہائوس آف حبیب اور ایگری آٹو فیملی کے نمائندگان بھی موجود تھے، کمپنی اوگی ہارا تھائی لینڈ کمپنی کے تکنیکی اشتراک سے قائم کی گئی ہے جو آٹو انڈسٹری کے لیے ڈائیوں اور میٹل شیٹ پارٹس بنانے والی بڑی کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے، کمپنی کا قیام پاکستان میں آٹو انڈسٹری کے لیے سنگ میل ہے۔
کمپنی ترجمان نے کہا کہ کمپنی کا قیام آٹو صنعت کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے کیونکہ کمپنی کا پلانٹ جدید ترین آلات اور سامان کے ساتھ جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، کمپنی میں بلاواسطہ 120 افراد اعلیٰ ہنر مند افراد کو روزگار حاصل ہوگا، کمپنی کے 10سے زائد انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے 6 ماہ تک تھائی لینڈ میں خصوصی تربیت حاصل کی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کے پارٹس بنائے جاسکیں۔