کے پی میں مخصوص نشستوں پر حلف کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی کی جانب سے رٹ عدالت میں دائر کی گئی


ویب ڈیسک March 25, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے پر ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔

مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی جانب سے درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف ہے کہ خیبر پختونخوا کے مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے، مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔

درخواست گزاروں کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بھی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

استدعا کی گئی کہ حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں