انوراگ کشیپ نے نئے اداکاروں سے ملاقات کیلئے بھاری رقم مانگ لی

اگر کوئی مجھ سے 10 سے 15 منٹ کی ملاقات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایک لاکھ روپے فیس ادا کرنی ہوگی، انوراگ کشیپ


ویب ڈیسک March 25, 2024
فوٹو : فائل

بھارت کے معروف فلمساز انوراگ کشیپ نے کہا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آنے والے نئے افراد سے دس منٹ کی ملاقات کے لیے ایک لاکھ روپے معاوضہ لیں گے۔

فلمساز انوراگ کشیپ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والے فنکاروں کی مدد کرنے بہت وقت ضائع کیا ہے جس کے بدلے مجھے کوئی بھلائی نہیں ملی۔

انوراگ کشیپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اب نئے لوگوں سے مل کر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا تو جو لوگ خود کو تخلیقی ذہین سمجھتے ہیں وہ معاوضہ ادا کرکے مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ جو نئے فنکار مجھ سے ملنا چاہتے ہیں اُنہیں پہلے فیس ادا کرنی ہوگی، اگر کوئی مجھ سے 10 سے 15 منٹ کی ملاقات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایک لاکھ روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔

فلمساز نے کہا کہ اسی طرح ایک گھنٹے کی ملاقات کے لیے ایک لاکھ جبکہ دو گھنٹے کی ملاقات کے لیے 5 لاکھ روپے کی رقم بطورِ فیس ادا کرنی ہوگی۔

انوراگ کشیپ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نئے فنکاروں سے ملاقاتیں کرکے تھک چکا ہوں، اگر آپ ملاقات کے لیے یہ فیس ادا کرنے کے قابل ہیں تو مجھے فون کال کریں ورنہ مجھ سے دور رہیں۔

anu1

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں