ڈی چوک پر غزہ کیلیے دھرنا سابق سینیٹر مشتاق احمد و دیگر پر مقدمہ درج

شرکا نے حکومت مخلاف نعرے لگائے، بغیر این او سی مظاہرہ کیا، سفارت خانوں اور سیکرٹریٹ کے گھیراؤ کی دھمکی دی،ایف آئی آر


ویب ڈیسک March 25, 2024
(فوٹو : فائل)

ڈی چوک میں غزہ کے حق میں دھرنا دینے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غزہ بچاؤ مہم کی جانب سے ڈی چوک میں دھرنا دیا گیا جس پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے ساؤنڈ سسٹم پر حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر این او سی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے، سابق سینیٹر نے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت سفارت خانوں اور سیکرٹریٹ کے اہم دفاتر کا گھیراؤ کریں گے انہیں جس نے روکنے کی کوشش کی وہ جان سے جائے گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ 300 سے زائد ڈنڈا بردار مرد و خواتین ڈی چوک کی جانب بڑھتے رہے، شرکاء کی جانب سے پولیس کو دھمکایا گیا اور پتھراؤ کیا گیا، پتھرائو کی وجہ سے پولیس اہلکار نعمان شدید زخمی ہوگیا، علاوہ ازیں سابقہ سینیٹر مشتاق کی قیادت میں مظاہرین نے لیڈی کنسٹیبل کو دھکے بھی دئے، شرکاء نے ایکسپریس چوک کو بند کرکے عام گاڑیوں اور ایمبولینس کو بھی روکے رکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں