اسرائیل کا لبنان میں ایک کار پر حملہ حزب اللہ کے 2 کمانڈرز جاں بحق

اسرائیل لبنان کی حزب اللہ کو حماس کا اتحادی سمجھتا ہے اور اسے 7 اکتوبر سے مسلسل نشانہ بنا رہا ہے


ویب ڈیسک March 25, 2024
اسرائیل نے لبنان میں ایک کار کو نشانہ بنایا، فوٹو: فائل

لبنان میں اسرائیل کے ایک کار پر حملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت حزب اللہ کے کمانڈرز کے طور پر ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے ترجمان نے اپنے دو کمانڈرز کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز کی ہلاکتوں پر سوگ منایا گیا۔

تاہم حزب اللہ نے جاں بحق ہونے والے اپنے کمانڈرز کی شناخت ظاہر نہیں کی جب کہ اسرائیل کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

لبنان کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ اتوار کے روز مشرقی لبنان میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شامی شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

بعد ازاں زخمی شخص بھی دوران علاج چل بسا۔ ممکنہ طور پر یہ دونوں ہی حزب اللہ کے کمانڈرز تھے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ کار ایک سپر مارٹ کے مالک کی ہے اور اسے شامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے جب کہ 250 کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔ صیونی ریاست نے الزام عائد کیا تھا اس حملے میں حماس کی حمایت حزب اللہ نے کی تھی۔

اسرائیل نے حزب اللہ پر جوابی کارروائی کا عندیہ دیا تھا اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران لبنان میں حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں