مذہبی عقیدے پر سوالات سے پریشانی نہیں ہوتی سارہ علی خان

کھانے پینے اور کپڑوں کا انتخاب ذاتی فیصلے ہیں اور اس پر کسی سے معذرت کرنے کی ضرورت نہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک March 25, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کی نامور اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنے مذہبی عقائد سے متعلق پوچھے گئے سوالات سے پریشانی نہیں ہوتی۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کھانے پینے اور کپڑوں کا انتخاب ان کے ذاتی فیصلے ہیں اور اس پر انہیں کسی سے معذرت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سارہ علی خان نے کہا کہ وہ سیکولر ملک کی ایک سیکولر فیملی سے تعلق رکھتی ہیں اور غیر ضروری معاملات پر رائے دینے سے خاموش رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کوئی کام غلط لگے تو وہ اس کے خلاف اپنی آواز اٹھانا ضروری سمجھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں