کراچی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص زخمی

پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی بلا خوف و خطر جاری


Staff Reporter March 25, 2024
فوٹو: فائل

ملیر سعود آباد چورنگی کے قریب پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 45 سالہ شفیع الدین کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔

پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی بلا خوف و خطر کی جا رہی ہے لیکن پولیس کی جانب سے پتنگ اور مانجھے کی فروخت اور اس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آرہا۔

واضح رہے کہ پتنگ کا مانجھا سڑک سے گزرنے کے دوران موٹر سائیکل سواروں کیلئے خونی ثابت ہو جاتا ہے۔

شہر میں پتنگ بازی کے دوران اس سے قبل کئی واقعات میں موٹر سائیکل سوار گردن پر پتنگ کا مانجھا پھرنے سے نہ صرف زندگی کی بازی ہار چکے ہیں بلکہ شدید زخمی ہو کر لہولہان بھی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں