آج بھی فلم انڈسٹری کے ماتھے کا جھومر ہوں اداکارہ میرا

جب تمام اداکارائیں فلم انڈسٹری سے کنارہ کش ہو گئی تھیں تو میں نے سہارا دیا، میرا


این این آئی June 13, 2014
16سال سے نمبر ون اداکار ہ ہوں، جب شادی کرونگی تو سب کو پتا چل جائیگا، گفتگو فوٹو: فائل

اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ میں آج بھی فلم انڈسٹری کے ماتھے کا جھومر ہوں۔

میرا کا کہنا ہے کہ مسلسل 16 سال سے خود کو انڈسٹری کی مقبول ترین اور نمبر ون اداکار ہ کے طور پر منوایا ہے جب تمام اداکارائیں فلم انڈسٹری سے کنارہ کش ہو گئی تھیں تو میں نے ا نڈسٹری کو سہارا دیا ۔ میرا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے ساتھ میرے دل کی تاریں جڑی ہوئی ہیں۔ نئی آنے والی اداکارائیں میری کاپی کرتی ہیں لیکن انھیں یہ علم نہیں کہ میرا کو موجودہ مقام تک پہنچنے کے لیے کتنی محنت کرنا پڑی۔

انھوں نے کہا کہ ہمایوں سعید کی ایک سو اقساط پر مبنی ڈرامہ سوپ میں اداکاری کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میری اداکاری میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گی۔ میرا نے کہا کہ میری ابھی شادی نہیں ہو ئی جب بھی شادی کروں گی ڈنکے کی چوٹ پر کروں گی اور سب کو اس بارے علم ہو جائے گا۔ میرا نے مزید کہا کہ بھارت میں کام کرنے اولے اداکاروں کو میرا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ میرے وہاں کام کرنے کی وجہ سے ان کے لیے دروازے کھلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں