بلوچستان میں 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم

وزیراعلیٰ کی چیف سیکریٹری کو اساتذہ کو ایک ماہ میں برطرف کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک March 25, 2024
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دو ہزار غیر حاضر اساتذہ کی برطرفی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی، میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں، اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں فی بچے پر ماہانہ 5625 روپے جبکہ سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ کیا جاررہا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں