پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم

امید ہے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے بعد مستقل جنگ بندی اور غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی


خالد محمود March 25, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں انسانی امداد کے آزادانہ بہاؤ کی اجازت دینے، انسانی امداد کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹانے اور پوری غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: سلامتی کونسل نے پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران، پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید اور غیر واضح مذمت کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد مستقل جنگ بندی اور غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کریگی۔

اعلامیے میں ایک بار پھر واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |