جاپان کی خوبصورت ترین چشموں کی دکان سیاحتی مقام بن گئی
اسپیکٹیکلز میوزیم دارالحکومت ٹوکیو میں انسٹاگرام پر بہترین مقام کے طور پر قرار دی گئی ہے
جاپان میں ایک ایسی دکان ہے جسے جاپان تو کیا بلکہ شاید دنیا کی خوبصورت ترین عینکوں کی دکان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے خطے اکیبورو میں چشموں کی ایک دکان 50 سالوں سے موجود ہے جسے 'اسپیکٹیکلز میوزیم' کہا جاتا ہے۔ یہ چشموں کی خریداری کے لیے سب سے مشہور جگہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔
یہ دکان ٹوکیو کے ہیگاشی ڈوری کی شاپنگ اسٹریٹ پر واقع ہے۔ اسپیکٹیکلز میوزیم جاپانی دارالحکومت میں انسٹاگرام پر بہترین مقام کے طور پر قرار دی گئی ہے۔
یہ دکان کبھی ایک سادہ گودام ہوا کرتی تھی تاہم اس کے بانی اور مالک یوکاتا تائکی کی رہنمائی میں اس کی نئے سرے سے تعمیر اور ڈیزائننگ کی گئی جس کے بعد اشتہاروں نے اسے کافی مقبول بنا دیا۔
جس بات نے اسپیکٹیکلز میوزیم کو توجہ کا مرکز بنائے رکھا، وہ اس کا انوکھا ڈیزائن ہے جس میں رنگین دھوپ کے چشموں کے ہزاروں جوڑے ایک بڑے دھاتی فریم سے جڑے ہوئے ہیں۔
اب یہ دکان اکیبورو کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔