کراچی پولیس کا نیا چیف کونسندھ حکومت کی مشاورت شروع
حکومت نے ایڈیشنل آئی جی منیر شیخ اور ڈی آئی جی آزاد خان کے ناموں کو فائنل کرلیا
کراچی پولیس کا نیا چیف کون ہوگا ؟ اس معاملے پر سندھ حکومت نے مشاورت شروع کردی۔
سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی منیر شیخ اور ڈی آئی جی آزاد خان کے ناموں کو کراچی پولیس چیف کے عہدے کے طور پر فائنل کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کیلیے 2ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس میں پہلا نام منیر شیخ اور دوسرا نام آزاد خان ہے،منیر شیخ ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی ،بلوچستان اور پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، آزاد خان انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) سندھ میں تعینات ہیں اس کے علاوہ آزاد خان ڈی آئی جی ساؤتھ ،ڈی آئی جی سکھر سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی کیلیے سابقہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا نام بھی زیر گردش ہے مگر ذرائع بتاتے ہیں کہ جاوید عالم اوڈھو کو بلوچستان میں اہم عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔
اگر ان کی تعیناتی ممکن نہیں ہوسکی تو ایڈیشنل آئی جی کراچی کے تیسرے امیدوار جاوید عالم اوڈھو ہوں گے، سندھ حکومت کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی ، چوری اور گھروں میں ڈکتیوں کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان ہے جس کے پیش نظر اب ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خادم حسین رند کو نگراں حکومت میں کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا تھا جن کے دور میں بے امنی بڑھی ہے اور پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی نہیں اپنائی گئی ہے جس کے پیش نظر خادم حسین رند کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 44 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔