
آسٹریلوی بورڈ کے مینیجر پیٹر روچ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا، پاکستان اور بھارت کے سہ فریقی سیریز کا انعقاد کی کوشش کرتا رہے گا، اس سیزن میں یہ مقابلے شائقین کرکٹ کو دیکھنے کو نہیں مل سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس (فیوچر ٹورز پروگرام) میں سہ فریقی سیریز نہیں ہے تاہم دلچسپی رکھتے ہیں کہ مستقبل میں ہمارے شائقین کو پاک بھارت مقابلے دیکھنے کو ملیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
پیٹر روچ نے مزید کہا کہ ہمارے فیوچر ٹور پروگرام میں اس وقت سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی گنجائش نہیں ہے، لیکن ہم دونوں بورڈز سے بات کرکے آگے آنے والے دنوں میں سیریز کے انعقاد پر غور کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔