موسم گرما میں پانی کے بحران کا خدشہ ارسا کا اجلاس طلب

اپریل اور مئی میں 25 فیصد تک پانی کے شارٹ فال کا امکان


ویب ڈیسک March 26, 2024
اگر جون میں بارشیں نہ ہوئیں تو تربیلا اور منگلا میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو جائے گا، ارسا ذرائع۔ فائل فوٹو

موسم گرما میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث اپریل اور مئی میں 25 فیصد تک پانی کے شارٹ فال کا خدشہ ہے۔

صوبوں کو پانی کی دستیابی اور تقسیم پر ارسا اتھارٹی نے 2 اپریل کو ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ارسا اٰیڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ارسا کی زیر صدارت ہوگا جس میں چاروں صوبائی وزرائے آبپاشی، واپڈا اور محکمہ موسمیات کے حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جون میں پانی کے بحران میں شدت کا خدشہ ہے، اگر جون میں بارشیں نہ ہوئیں تو تربیلا اور منگلا میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو جائے گا۔ دسمبر اور وسط جنوری تک برفباری انتہائی کم ہوئی ہے، وسط جنوری اور فروری کی برف پگھل رہی ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تین لاکھ اور منگلا میں ایک لاکھ ایکٹر فٹ ہے، دریاوں میں پانی کا بہاو 70 ہزار کیوسک ہے اور ڈیموں سے پانی کا اخراج 95 ہزار کیوسک ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے کے باوجود دریائے چناب میں پانی کا بہاو انتہائی کم ہے، مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاو 14 ہزار کیوسک ہے۔

ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں دریاوں میں پانی کی دستیابی اور تقسیم کا تخمینہ لگایا جائے گا، تربیلا منصوبہ فائیو کی تعمیر کے باعث پانی کے ذخائر میں مسائل پر غور ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |