پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز کی ناروے میں ہنگامی لینڈنگ
مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بوئنگ 777 طیارے کو ناروے میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی
پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز نے ناروے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 797 کا بوئنگ 777 طیارہ ناروے کی حدود سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک مسافر کی دوران پرواز طبیعت خراب ہوگئی۔
مسافر کی طبیعت خراب ہونے پرطیارے کے کپتان نے ناروے کے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اور اجازت ملنے کے بعد طیارے نے بوڈو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق طبی امداد کے بعد پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی جس میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔