شانگلہ حملے کی مکمل تحقیقات اور ملوث ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے چین
شانگلہ حملے کے بعد چین کا سفارت خانوں کی سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت
خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے پر چینی سفارت خانے نے بیان جاری کردیا۔
اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے عملے کو لے جانے والی چینی کمپنی کی بس دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی، خود کش دھماکے میں بدقسمتی سے 5 چینی شہری اور 1 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرین کے ساتھ گہرے تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلہ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شانگلہ میں دہشتگردانہ حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، دفترخارجہ
اسے بھی پڑھیں: شانگلہ واقعہ پاکستان اور چین میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے، آئی ایس پی آر
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
اس کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات،چینی باشندوں کی ہلاکت پراظہارتعزیت
چینی سفارت خانے نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل سیکیورٹی کی صورتحال پر بھرپور توجہ دیں اور سیکیورٹی الرٹس کو بہتر بناتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کریں۔