ن لیگ کی متحدہ کووفاقی حکومت میں شامل کرنیکی کوششیں

سیاسی رابطہ کار نے پس پردہ ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کے عمل کا آغاز کردیا ہے


عامر خان June 13, 2014
حکومت کی ایم کیو ایم کو ایک وفاقی وزیر، ایک وزیرمملکت اورایک مشیرکاعہدہ دینے کی پیشکش

حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کی اعلیٰ قیادت نے متحدہ قومی موومنٹ کووفاقی حکومت میں شامل کرنے کے لئے سیاسی رابطہ کار کوٹاسک دے دیا ہے۔

انتہائی باخبر ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف، (ق ) لیگ اور عوامی تحریک کی حکومت مخالف تحریک اوراحتجاج کے باعث مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے سیاسی رابطوں کا دائرہ کار بڑھائے اورایم کیو ایم کی قیادت کووفاقی حکومت میں شامل کرنے کیلیے ان کی لندن قیادت سے براہ راست بات چیت کاآغازکیاجائے اورحکومت میں شمولیت کے حوالے سے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکی خدمات حاصل کی جائیں، سیاسی رابطہ کار نے پس پردہ ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کے عمل کا آغاز کردیاہے۔

تاہم اس رابطے کو انتہائی خفیہ رکھا جارہاہے،مسلم لیگ(ن)کے حلقے اس بات کوسمجھتے ہیں کہ اگر ایم کیو ایم حکومت مخالف اتحادمیں شامل ہوگئی تو کوئی بڑی عوامی تحریک کراچی سے شروع ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ایک وفاقی وزیر،ایک وزیرمملکت اور وزیراعظم کے مشیرکا عہدہ دینے کی پیشکش کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے ذرائع نے کہاہے کہ اگروفاق ایم کیوایم کی قیادت سے وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے کوئی رابطہ کرتاہے تورابطہ کمیٹی اس حوالے سے تمام صورتحال کاجائزہ لے کرفیصلہ کرے گی اوروفاقی حکومت میں شمولیت کاحتمی فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔