بلدیہ ٹاؤن میں گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ تین افراد زخمی
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے
بلدیہ ٹاؤن میں مسلح ملزمان گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلہ میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اقبال نامی شخص کا پوچھنے کے بعد گھر کے باہر دستی بم پھینکا اور فائرنگ شروع کردی، بم حملے میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد کہنا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے اقبال نامی شہری کا گھر پوچھا اور پھر کالے تھیلے میں موجود دستی بم پھینک دیا جس کے بعد فائرنگ بھی کی، دستی بم حملے میں اقبال، گلی میں موجود ایک بچہ اوردو نامعلوم افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ اقبال نامی شہری کو بھتے کی کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کی خول بھی ملے ہیں جن کو تحویل میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی ہے جس میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے ہیلمٹ اور ٹوپی پہن رکھی ہے اور وہ دستی بم حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوتے نظر بھی آرہے ہیں۔
دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے آر جی ڈی ون دستی بم استعمال کیا جس کے ٹکڑے بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے حاصل کیے ہیں۔
دوسری جانب گھر پر دستی بم حملے کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان افطار سے چند منٹ قبل اقبال نامی شخص کے گھر پر دستی بم حملہ کرنے کے بعد فرار ہورہے ہیں۔ ملزمان میں سے 3 نے پی کیپ پہنے ہوئے تھے ایک ملزم جو کہ موٹر سائیکل پر عقب میں بیٹھا ہوا تھا اس نے ہلمٹ پہنا ہوا تھا۔