انتخابی اصلاحات اسحاق ڈارکوحکومتی ٹیم کاسربراہ بنانے کافیصلہ
جس مستعدی اور مہارت سے18ویں ترمیم اسحاق ڈارنےاتفاق رائےپیدا کیا اس پر دنیا انکی صلاحیتوں کی معترف ہے، نواز شریف
MIRPURKHAS:
وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مذاکرات کرنے کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے انتخابی اصلاحات کیلیے انھیں مسلم لیگ (ن) کی4رکنی حکومتی ٹیم کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس میں نواز شریف نے اسحاق ڈار کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گزشتہ دور حکومت میں 18 ویں ترمیم متعارف کرائے جانے کے موقع پر جس مستعدی اور مہارت سے اتفاق رائے پیدا کیا تھا اس پر دنیا آپ کی صلاحیتوں کی معترف ہوگئی تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب بھی میں چاہتا ہوں کہ آپ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت، مشاورت اور مذاکرات کے عمل کی قیادت کریں۔ وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے کہا کہ آپ اس عمل کو آگے بڑھانے کیلیے 3 یا 4 رکنی حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دیں اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے رابطہ اور مشاورت جلد سے جلد مکمل کریں۔