محصولات بڑھانا شفافیت لانا ہماری ترجیح وزیر خزانہ

ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری رہیگا، خطاب، جاپانی سفیر سے ملاقات

ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری رہیگا، خطاب، جاپانی سفیر سے ملاقات۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ محصولات کو بڑھانا اور شفافیت لانا ہماری ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلیے براہ راست ٹیکس اور برآمدی شعبہ ناگزیر ہیں، ٹیکس دینے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں۔


ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ٹیکس نظام میں ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے، ڈیجیٹائزیشن سے محصولات میں اضافہ اور نظام میں شفافیت آئے گی، محصولات کو بڑھانا اور شفافیت لانا ہماری ترجیح ہے۔ پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ برآمدات کو بڑھانا ہے۔

چیئرمین ایف بی آرملک امجدزبیرٹوانہ نے اپنے خطاب میں کہا ٹیکس کی بنیادمیں وسعت، ٹیکس نظام کی شفافیت اورڈیجیٹلائزیشن کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری رہے گا۔

جاپان کے سفیر متسوہیرووادا سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا مجموعی قومی پیداوارکے تناسب سے ٹیکسوں میں اضافہ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کلی معیشت کے استحکام اور پائیدار نمو کیلئے اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں۔
Load Next Story