اسمبلی کی مدت 4 سال کردی جائے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

سیاستدان حکومت کے 5 سال پورے ہونے کا انتظار نہیں کرتے لہذا اسمبلی کی مدت 4 سال کر دی جائے، خورشید شاہ


Numainda Express June 13, 2014
انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کو لکھے گئے خط پر بھی غور کیا گیا۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی مدت 4 سال کر دی جائے اور انتخابات 4 سال بعد ہونے چاہئیں۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں انتخابی اصلاحات کے لئے حکومتی اقدامات اور دیگر امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، جماعت اسلامی کے طارق اللہ اور ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے سیاستدان اطمینان کے ساتھ حکومت کے 5 سال پورے ہونے کا انتظار نہیں کرتے، میری ذاتی تجویز ہے کہ اسمبلی کی مدت 4 سال کر دی جائے اور انتخابات چار سال بعد ہونے چاہئیں، خورشید شاہ نے بتایا کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے جو خط لکھا ہے، اس پر غور ہوا، تاہم اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے یا نہ بننے کے بارے میں فیصلہ نہیں ہو سکا، صلاح و مشورہ جاری ہے، انتخابی کمیٹی کا اجلاس منگل کو دوبارہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں