غزہ کو تباہ کرنے کیلیے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کیا گیا اقوام متحدہ

اسرائیلی فورسز گرفتار فلسطینوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔، رپورٹ


ویب ڈیسک March 27, 2024
اغزہ میں اب تک 30ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو تباہ کرنے کے لیے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کیا۔

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین کی جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اب تک 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے جو 2 جوہری بموں کے برابر ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسپتالوں، زرعی اراضی، اسپتال ، تعلیمی اداروں اور فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

اسرائیل کے حملوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج گرفتار فلسطینوں کو بدترین انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے مرد حماس سے تعلق رکھتے تھے۔ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں جان سے ہاتھ دھونے والے فلسطینوں کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہے جبکہ اسرائیلی بمباری سے کھنڈر بننے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے 12 ہزار افراد کو بھی جاں بحق تصور کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں