آسٹریلوی بھیڑیں درآمد کرنیوالے تاجرکی گرفتاری کیخلاف حکم امتناع

مدعا علیہان اورپراسیکیوٹرجنرل سندھ کونوٹس جاری، تاجریا عملے کو ہراساں نہ کیا جائے،ہائیکورٹ


Staff Reporter September 20, 2012
مدعا علیہان اورپراسیکیوٹرجنرل سندھ کونوٹس جاری، تاجریا عملے کو ہراساں نہ کیا جائے،ہائیکورٹ۔ فوٹو: اے ایف پی

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پولیس کوآسٹریلیا سے بھیڑیں درآمد کرنیوالے تاجر طارق محمود بٹ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے انکی درخواست پرمدعا علیہان اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو27 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

درخواست گزار طارق محمود بٹ کی جانب سے عدنان میمن ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے18 ستمبرکوبھیڑوں سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہ کی جائے، تاہم اسی روز درخواست گزار کے خلاف شاہ لطیف ٹاون پولیس اسٹیشن میں محکمہ لائیو اسٹاک کے افسر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔

پولیس نے درخواست گزار کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ، عملے کو ہراساںکیا ، درخواست میں سندھ کے چیف سیکریٹری اورآئی جی،لائیو اسٹاک کی وفاقی وصوبائی وزارتوں ، ایس ایس پی ملیر، ایس ایچ اوشاہ لطیف ٹائون،کمشنرکراچی اوردیگر کو فریق بنایاگیا ہے،فاضل بینچ نے پولیس کوہدایت کی کہ درخواست گزار یا بھیڑوں کے فارم پر تعینات عملے کوآئندہ سماعت تک ہراساں نہ گرفتارکیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں