
26 مارچ کو اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کا ٹریلر ریلیز ہوا، فلم کے ٹریلر کو جہاں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تو وہیں میگا اسٹار سلمان خان نے بھی ٹریلر دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے ٹریلر بہت زیادہ پسند آیا۔
مزید پڑھیں: اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کی پہلی جھلک جاری
اداکار نے فلم سے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 'بڑے میاں چھوٹے میاں' باکس آفس پر بہت بڑی سُپر ہٹ فلم ثابت ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ہدایتکار علی عباس ظفر اس فلم سے 'سلطان' اور 'ٹائیگر زندہ ہے' کے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔
سلمان خان نے علی عباس ظفر سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اُمید ہے کہ اس فلم کے ذریعے آپ بھارت کو اور بھارت آپ کو عیدی دے گا۔
'Bade Miyan Chote Miyan', akki n tiger best of luck for the movie yeh bohut badi hit hogi . Loved the trailer and Ali u need to break tiger n sultan ka record with this one. Umeed hai ke Hindustan ko aap aur aap ko Hindustan Eidi dengein...@akshaykumar @iTIGERSHROFF... pic.twitter.com/bMCIGGDeOI
- Salman Khan (@BeingSalmanKhan) March 26, 2024
واضح رہے کہ سلمان خان نے ہدایتکار علی عباس ظفر کے ساتھ 'سلطان' اور 'ٹائیگر زندہ ہے' جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا تھا، اُنہوں نے علی عباس کے ساتھ آخری فلم 'بھارت' کی تھی جوکہ باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔
یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 10 اپریل کو ریلیز ہوگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔