فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں برازیل نے کروشیا کو شکست دیدی

برازیل کی جانب سے نیمار نے 2 جب کہ آسکر نے ایک گول کیا

کروشیا کا پہلا گول 11ویں منٹ میں ہوا جب برازیل کے مارسیلو نے اپنے ہی گول پوسٹ میں بال ڈال کر مخالف ٹیم کو برتری دلادی۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان برازیل نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔


برازیل کے شہر ساؤ پالو میں کھیلے گئے پہلے مقابلے کا پہلا گول 11ویں منٹ میں ہوا جب برازیل کے مارسیلو نے اپنے ہی گول پوسٹ میں بال ڈال کر کروشیا کو برتری دلادی تاہم کروشیا کی یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہی اور برازیل کے نیمار نے 29ویں میں گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا اور یوں میچ کا پہلا ہاف کسی ٹیم کی برتری کے بغیر ختم ہوا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں کروشیا نے مخالف ٹیم کے خلاف برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن برازیل کا پلڑا بھاری رہا اور 71ویں منٹ میں نیمار نے پینلٹی کک اور 91ویں منٹ میں آسکر نے گول کرکے میزبان ٹیم کو فتح کن برتری دلادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
Load Next Story