امریکا کی پاکستان میں چینی انجینئرز پر خود کش حملے کی مذمت

پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اُٹھایا ہے، میتھیو ملر


ویب ڈیسک March 27, 2024
پاکستان میں چینی انجینیئرز کی خود کش حملے میں ہلاکت پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، امریکی ترجمان

امریکا نے پاکستان میں خودکش کار بم دھماکے میں 5 چینی انجینیئرز کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ خود کش حملے میں لوگوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرا دکھ ہے۔ متاثرہ افراد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا تھا کہ پاکستان میں 5 چینی انجینیئرز خود کش کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ کیا امریکا چین کے ساتھ بھی مشترکہ منصوبے کرنے والے ممالک کے بارے وہی رائے رکھتا ہے جو وہ ایران کے ساتھ رکھتا ہے؟ خاص طور پر سی پیک کے حوالے سے؟

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتے؛ امریکا

جس پر ترجمان میتھیو ملر نے جواب دیا کہ ہم چینی انجینئرز پر حملے کی مذمت اور متاثرہ افراد کے ساتھ دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیں : شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق

تاہم ترجمان میتھیو ملر نے سی پیک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں فی الوقت واقعے کی مذمت کے علاوہ اور کچھ نہیں کہوں گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں