بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی

پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی. فوٹو: رائٹرز/فائل

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال اور راولہ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک بچے اور 2 جوانوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی کے نکیال سیکٹر اور راولہ سیکٹر میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچے اور 2 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تاہم پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی شناخت نائیک رقیب اور سپاہی تیمور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی تاہم پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا تھا۔
Load Next Story