بھارت موبائل چارجر میں شارٹ سرکٹ سے 4 بچے جھلس کر ہلاک

بچوں کو بچانے کی کوشش میں والدین بھی جھلس گئے


ویب ڈیسک March 27, 2024
بچوں کو بچانے کی کوشش میں والدین بھی جھلس گئے، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر ہلاک اور بچوں کو بچانے کی کوشش میں والدین زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ اس گھر سے 4 بچوں اور ان کے والدین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے آتشزدگی میں بری طرح جھلس کر زخمی ہونے والے چاروں کم سن بچوں کی موت تصدیق کردی۔ بچوں کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ والد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

والد نے بتایا کہ موبائل فون چارجنگ پر لگا تھا اور شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔ موبائل پھٹ گیا اور آگ پورے کمرے میں پھیل گئی جس کی لپیٹ میں بچے آگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں