فلائی جناح کی شارجہ لاہور کے درمیان دوسری بین الاقوامی پرواز کا آغاز

بین الاقوامی آپریشنز کے آغاز کے محض ایک ماہ بعد دوسرے روٹ کا افتتاح کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان

فلائی جناح نے لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے روٹ پر روانگی سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا

فلائی جناح نے شارجہ اور لاہور کے درمیان دوسری بین الاقوامی پرواز کا باقاعدہ آغاز کردیا۔


پاکستا ن کی سستی ترین ائرلائن فلائی جناح نے متحدہ عرب امارات میں شارجہ اور لاہور کے درمیان دوسری بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا۔ فضائی کمپنی نے لاہورکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئے روٹ کے آغاز کے سلسلے میں روانگی سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ بعد ازاں پرواز کے مسافروں کا شارجہ پہنچنے پر بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔


دوسرے بین الاقوامی روٹ کے آغاز پر فلائی جناح کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے افتتاحی پرواز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی آپریشنز کے آغاز کے محض ایک ماہ کے بعد ہم لاہور سے شارجہ کے لیے اپنے دوسرے بین الاقوامی روٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی رابطے کو مضبو ط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ یہ فلائی جناح کے اپنے مسافروں کو ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سفر کے لیے سستے ذرائع فراہم کرنے کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔


ائربس 320 طیاروں پر مشتمل فلائی جناح اس وقت پاکستان میں اپنے 5 جدید ائربس بیڑے کے ساتھ کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاوراورکوئٹہ کے ساتھ ساتھ اسلام اورلاہورسے شارجہ کے لیے بین الاقوامی پروازیں چلا رہی ہے۔


فلائی جناح کی پروازوں میں اکانومی کلاس کی نشستیں کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کی اکانومی کلاس کے مقابلے میں کہیں زیادہ کشادہ ہیں،جو مسافروں کے لیے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث بنتی ہیں۔


ہوائی جہاز میں مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس "اسکائی ٹائم"کی سہولت بھی میسر ہے،جو مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ مسافر انتہائی مناسب قیمتوں پر دوران پرواز "اسکائی کیفے"مینو سے ناشتہ،سینڈوچ اور کھانوں کے لیے مختلف قسم کے لذیز پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Load Next Story