ورلڈ بینک نے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کیلیے پہلی قسط جاری کردی
عالمی بینک محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کیلیے مجموعی طور پر 5 کروڑڈالر فراہم کرے گا
ورلڈ بینک نے محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ منصوبے کیلیے 5 کروڑ ڈالر کی رقم میں سے پہلی قسط جاری کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ بینک محکمہ موسمیات کی ری اسٹرکچرنگ کیلیے 5کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، اس سلسلے میں عالمی ادارے نے پہلی قسط جاری کردی ہے۔
منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا اور محکمہ موسمیات کی ورکشاپ کو خصوصی طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ری اسٹرکچرنگ منصوبے کے تحت محکمہ موسمیات میں 300 آٹومیٹک ویدراسٹیشن لگائے جائیں گے اور3عدد موبائل ویدر راڈار بھی فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستانی محکمہ موسمیات کو اس قابل بنایا جائے گا کہ یہ افغانستان اور خلیجی ممالک کے محکموں کی تربیت کرسکے۔