سر پر ڈوپٹہ نہ لینے پر ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا صبا حمید کا انکشاف

جب حکومتی ہدایات آئیں تو ہمیں سمجھ نہ آیا کہ کیا کیا جائے کیوں کہ ڈرامے کی آدھی شوٹنگ ہوچکی تھی، اداکارہ

فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کی دہائی میں سر پر ڈوپٹہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی طرف سے ہدایات آئیں کہ تمام اینکرز اور اداکارائیں سر پر ڈوپٹہ اوڑھ کر کام کریں گی۔


اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک مختصر ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھیں اور بغیر ڈوپٹے کے اس کی ایک دن کی شوٹنگ ہوگئی تھی۔

صبا حمید کے مطابق جب حکومتی ہدایات آئیں تو ہمیں سمجھ نہ آیا کہ کیا کیا جائے کیوں کہ ڈرامے کی آدھی شوٹنگ ہوچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشورے کے ساتھ ڈرامے کی بقیہ شوٹنگ بغیر ڈوپٹے کے کی لیکن ڈوپٹہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈرامہ آج تک آن ائیر نہیں ہوسکا اور پھر انہیں ڈرامے سے نکال دیا گیا۔
Load Next Story